زرداری ،فریال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ افسوسناک ،کائرہ

زرداری ،فریال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ افسوسناک ،کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہماری پریس کانفرنس کا بلیک آؤٹ کیا گیا۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کے حوالے سے فیصلے پر افسوس ہے۔نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم نے اپنا ایک باقاعدہ موقف پریس کانفرنس میں پیش کیا لیکن میڈیا کی جانب سے یہ نہیں دکھایا گیا۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کے حوالے سے ہمیں عدالت کے فیصلے پر افسوس ہے۔ ریفرنسز چلنے کے باوجود نواز شریف کو ای سی ایل میں نہیں ڈالا لیکن آصف علی زرداری کو ایک الزام پر ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔آصف علی زرداری پر رقم کی منتقلی کا الزام ہے جس کی تحقیقات چل رہی ہیں۔ عدالت جب ہمیں بلائے گی توہم عدالت میں پیش ہونگے۔ ہمارے خلا ف جو جے آئی ٹی بنائی گئی ہے اس کی بھی ہم نے وضاحت پیش کی ہے لیکن میڈیا نے ہمارا موقف عوام کے سامنے نہیں رکھا ، پتہ نہیں کہ یہ بلیک آؤٹ جان بوجھ کر کیا گیا یا کروایا گیا ہے۔
کائرہ

مزید :

صفحہ اول -