ہمسایہ ممالک کے عوام امریکہ میں غیر قانونی طور پر آ نے کی کوشش نہ کریں : ٹرمپ

ہمسایہ ممالک کے عوام امریکہ میں غیر قانونی طور پر آ نے کی کوشش نہ کریں : ٹرمپ

واشنگٹن(اظہر زمان، بیورو چیف) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ جن غیر قانونی خاندانوں کے بچوں کو ان سے الگ کیا گیا ہے انہیں ان سے ملانے کے لئے ایک حل ہمارے پاس موجود ہے۔ سوموار کی شام یورپ کیلئے روانگی سے قبل وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ہمسایہ ممالک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی طریقے سے امریکہ آنے کی کوشش نہ کریں، صدر ٹرمپ نے یہ بیان اس وقت دیا جب ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیگو کے وفاقی حج کے اس فیصلے کی ڈیڈ لائن گذر چکی تھی کہ پاپنچ سال سے کم بچوں کو اس تاریخ تک ان کے خاندانوں سے ملا دیا جائے۔ صدر ٹرمپ کے اس بیان کے وقت وفاقی حکومت پہلے ہی اعلان کر چکی ہے کہ وہ بچوں کو خاندانوں سے ملانے کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے سے قاصر ہے۔ صدر ٹرمپ نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کا صرف ایک ہی حل ہے کہ جس طرح دوسرے لوگ قانونی طریقے سے امریکہ آتے ہیں میکسیکو اور آس پاس کے ممالک کے شہری بھی اسی طرح امریکہ داخل ہوں۔ سارے مسائل غیر قانونی طریقے سے امریکہ داخل ہونے کی کوشش کرنے سے پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کانگریس کے بعض ڈیمو کریٹک ارکان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ امیگریشن اور کسٹم کے نفاذ کے قوانین کا خاتمہ کر کے سرحدوں کو کھول دیا جائے۔ انہیں اس سے کوئی تشویش نہیں ہے کہ ایسا کرنے سے جرائم میں کتنا اضافہ ہو گا۔

ٹرمپ

مزید : علاقائی


loading...