اقوام متحدہ مقبوضہ علاقوں میں بچوں کو تحفظ فراہم کرے، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ مقبوضہ علاقوں میں بچوں کو تحفظ فراہم کرے، ملیحہ لودھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (آئی این پی ) پاکستان نے کشمیر سمیت تنازعات والے اور مقبوضہ علاقوں میں بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے موثر طریقے تلاش کرنے پرزورد یتے ہوئے کہا ہے کہ اکثر بچے تنازعات کا شکار ہوتے ہیں، ان کے گھروں اور سکولوں کو تباہ کرکے برا ہ راست نشانہ بنایا جاتا ہے،خوراک اور پانی کی فراہمی جان بوجھ کر منقطع کردی جاتی ہے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے بچوں سے متعلق عالمی قوانین کی صریحا خلاف ورزیوں اور ان کے غلط استعمال کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس غلط رجحان میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔ پاکستانی مندوب نے جو مسلح تنازعات اور بچوں کے بارے میں مباحثے میں اظہارخیال کررہی تھیں۔
ملیحہ لودھی

مزید :

علاقائی -