الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن سے انٹرا پارٹی الیکشن کا ریکارڈ طلب کر لیا

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن سے انٹرا پارٹی الیکشن کا ریکارڈ طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن سے انٹرا پارٹی الیکشن کا ریکارڈ مانگ لیا۔منگل کو الیکشن کمیشن میں ن لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کی ،سماعت کے دوران مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون اور درخواست گزار شجاع الرحمن کے وکیل ظفر علی شاہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے،مسلم لیگ ن کے وکیل نے جواب کرانے کے لئے وقت مانگ لیا،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 15اگست تک ملتوی کرتے ہوئے ن لیگ سے انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ طلب لیا،لیگی رہنماء شجاع الرحمن نے ن لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست کی تھی۔
الیکشن کمیشن

مزید :

علاقائی -