کٹاس راج کیس ، سپریم کورٹ نے سیمنٹ فیکٹریوں کو میٹھے پانی کے استعما ل سے روک دیا
اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے سیمنٹ فیکٹریوں کو میٹھے پانی کے استعمال سے روکتے ہوئے تمام ریکارڈ طلب کرکے کٹاس راج کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی‘ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سیمنٹ کمپنیاں اربوں روپے کا پانی کھا گئی ہیں‘ حکومتیں سیمنٹ فیکٹریوں سے ملی ہوئی ہیں‘ سیمنٹ فیکٹریاں کروڑوں روپے کا مفت پانی حاصل کررہی ہیں۔ منگل کو سپریم کورٹ میں کٹاس راج کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سیمنٹ فیکٹریاں کروڑوں روپے کا مفت پانی حاصل کررہی ہیں۔ سیمنٹ کمپنیاں اربوں روپے کا پانی کھا گئی ہیں۔ پھر رجسٹرار آفس آکر کہا جاتا ہے کہ چیف جسٹس ناراض ہورہے ہیں۔ پاکستان سے لے رہے ہیں پر پاکستان کو کچھ نہیں دے رہے۔ حکومتیں سیمنٹ فیکٹریوں سے ملی ہوئی ہیں ہم نے چار ماہ سے پانی کی رقم وصول کرنے کا کہا ہوا ہے۔ سیمنٹ فیکٹریاں پانی کا قومی خزانہ لوٹ رہی ہیں۔ پنجاب حکومت نے سیمنٹ فیکٹریوں پر اب تک ٹیکس کیوں نہیں لگایا۔ ہم خود ٹیکس نافذ کریں گے۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ چار سو ارب کی بنک گارنٹی ڈی جی سیمنٹ فیکٹری نے جمع کروائی۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ دو سو ارب کی مزید بینک گارنٹی جمع کروائی جائے۔ سپریم کورٹ نے سیمنٹ فیکٹریوں کو میٹھے پانی کے استعمال سے روکتے ہوئے تمام ریکارڈ طلب کرکے کٹاس راج کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی۔
سیمنٹ فیکٹریاں