جلال آبا : طالبان کا پولیس چوکی پر خود کش حملہ ،2سکیورٹی اہلکار ، 8عام شہری جاں بحق

جلال آبا : طالبان کا پولیس چوکی پر خود کش حملہ ،2سکیورٹی اہلکار ، 8عام شہری جاں ...

کابل (آن لائن) افغانستان میں طالبان کے خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں آٹھ عام شہریوں سمیت دس افراد ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ کہ صوبہ ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں خود کش حملہ آور نے ایک پولیس چوکی کو خود کش حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں آٹھ عام شہری اور دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دھماکے کے نتیجے میں ایک پٹرول پمپ اور تین گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں ۔

جلال آباد

مزید : علاقائی


loading...