شفیق آباد ، معمولی تلخ کلامی پر محلے دار نے 35سالہ شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا ، ملزم فرار

شفیق آباد ، معمولی تلخ کلامی پر محلے دار نے 35سالہ شخص کو گولی مار کر قتل کر ...

لاہور(کرائم رپورٹر) شفیق آباد کے علاقہ میں معمولی تلخ کلامی پر35 سالہ شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش اپنی تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے بھجوادی۔تفصیلات کے مطابق شفیق آباد کے علاقہ کچا راوی روڈ کے رہائشی35سالہ شہباز اور باؤلال کے درمیان کسی بات پر پہلے معمولی تلخ کلامی ہوئی پھر جھگڑا ہوگیاجس پر ملزم لال نے پسٹل سے فائر کرکے شہباز کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔زخمی کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا جہا ں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی۔ پولیس نے مقتول کے بھائی زبیر کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ نمبر657/18درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...