سبزہ زار ، 40سالہ شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر پُل سے کود کر خودکشی کرلی

سبزہ زار ، 40سالہ شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر پُل سے کود کر خودکشی کرلی

لاہور(کرائم رپورٹر) سبزہ زار کے علاقہ میں 40سالہ شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر پُل سے کود کر خودکشی کرلی،پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروا ئی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی۔بتایا گیا ہے کہ 40 سالہ مجاہد وارث کالونی وحدت روڈ کا رہائشی تھا،اس نے نامعلوم وجوہات کی بناء پرسبزہ زار میں واقع ملتان چونگی کے قریب اورنج لائن کے قریبد پل سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوکر چل بسا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور اس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی۔

مزید : علاقائی


loading...