شالیمار پولیس نے 7 سالہ بچے عبدالاحد کے قاتل کو گرفتارکر لیا
لاہور(کرائم رپورٹر) شالیمار پولیس نے 7 سالہ بچے عبدالاحدولد فیصل کے قاتل قاری احمد رضا کو گرفتارکر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شالیمار کی حدود میں9 جولائی کو 7 سالہ بچے عبدلاحد کے قتل کا واقعہ پیش آیاجس پر سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ۔ ایس پی سول لائنز محمد افضل کی سربراہی میں آپریشنز و انویسٹی گیشنز کی مشترکہ ریڈنگ ٹیم نے ملزم کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر نے بتایاکہ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیاہے ۔پولیس متاثرہ خاندان کو انصاف دلوانے کیلئے پورے کیس کی خودپیروی کرے گی، ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزم کی گرفتاری پر ایس پی سول لائنز محمد افضل کو شاباش دی۔