پنجاب : 24گھنٹوں میاں 930ٹریفک حادثات ، 13افراد جاں بحق ، 664شدید زخمی

پنجاب : 24گھنٹوں میاں 930ٹریفک حادثات ، 13افراد جاں بحق ، 664شدید زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے930مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں664افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ ان حادثات میں 396افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات13افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

،ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 437ڈرائیور،46کم عمرڈرائیور،484مسافراور152پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ246ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت249متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد85حادثات میں98متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 75حادثات میں81متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا،واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1073متاثرین میں664مرد اور396خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں743موٹر سائیکلز،138آٹو رکشے،71موٹر کاریں،50وین14مسافربسیں،33ٹرک اور99دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...