ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے سامنے پیشی پر آئے ہوئے ملزمان میں جھگڑا

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے سامنے پیشی پر آئے ہوئے ملزمان میں جھگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں پیشی پر آئے ہوئے ملزمان میں جھگڑا ہوگیا،ایڈیشنل سیشن جج محمد اقبال کی عدالت کے سامنے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزموں کا جھگڑا ہوا ،لڑائی کے دوران ملزمان ایک دوسرے کو دھمکیاں بھی دیتے رہے ۔بعدازاں سیکیورٹی اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کروا کے معاملہ رفع دفع کروادیا۔
پولیس اہلکاروں کاکہنا ہے کہ گرمی میں معمولی سی بات پرملزمان کو غصہ آگیا جس پر وہ ایک دوسرے پر ہتھکڑیوں سے حملہ کرنے کی کوشش کرتے رہے ۔

مزید :

علاقائی -