منشیات کے مقدمات میں ملوث ملزمان ایک سال کیلئے پروبیشن آفیسر کے حوالے
لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں قائم پروبیشن آفس میں 5ملزمان کو پیش کیا گیا۔سیشن جج لاہور نے منشیات کے مقدمات میں ملوث ملزموں کو ایک سال کے لئے پروبیشن آفیسر کے حوالے کر دیا ہے۔ملزمان میں عاصم عرف رگو، فہد پرویز، حسن طلال ،نوید اقبال اور دانیال شامل ہیں، پروبیشن آفیسررانا غلام سرور کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان پر ہزار گرام سے کم منشیات برآمد کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، ملزم عاصم عرف رگو اور نوید پرویز کے خلاف ڈیفنس بی میں ،فہد پرویز کے خلاف رنگ محل، دانیال کے خلاف قلعہ گوجر سنگھ جبکہ ملزم حسن طلال کے خلاف ڈیفنس بی میں مقدمہ درج ہوا، ملزمان کو اصلاح کا موقع فراہم کرنے کی خاطر پروبیشن آفس ٹرانسفر کر دیا گیا۔ پروبیشن آفیسر کا کہنا ہے کہ ملزمان کو اصلاح کیلئے ایک سال تک ہر تاریخ پر پیش ہونا ہو گا ۔