غیر ملکی ماڈل کے خلاف منشیات سمگلنگ کیس ، گواہی کیلئے کسٹم اہلکاروں کے دوبارہ وارنٹ گرفتار ی

غیر ملکی ماڈل کے خلاف منشیات سمگلنگ کیس ، گواہی کیلئے کسٹم اہلکاروں کے ...

لاہور(نامہ نگار) منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث غیر ملکی ماڈل کو سیشن عدالت میں پیش کیا گیا، کسٹم کے گواہان کے پیش نہ ہونے عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کسٹم اہلکاروں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردئے ،عدالت نے حکم دیا ہے کہ 16جولائی کو انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے ۔استغاثہ کے مطابق ملزمہ ٹریزا ہلسکووا چیک ری پبلک کی شہری ہے اس کو لاہور ایئر پورٹ سے کسٹم حکام نے گرفتار کیا تھا،مقدمہ کے مطابق ملزمہ کے سامان سے ساڑھے 8کلو ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ ملزمہ کا موقف ہے وہ بے گناہ ہے ،ماڈلنگ کے لئے پاکستان آئی ،وہ نہیں جانتی واپس جاتے ہوئے سامان میں منشیات کس نے چھپائی ؟واضح رہے کہ گزشتہ تاریخ سماعت پر ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر چوہدری نے گزشتہ تاریخ پر عدالت میں پیش نہ ہونے پر کسٹم اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے اس کے باوجود کسٹم گواہان گزشتہ روزبھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر فاضل جج نے برہمی کا اظہار کیا ہے اور مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتو ی کردی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...