نان رجسٹر ڈ نئی انرول کمپنیوں نے سستے حج کے نام پر کروڑوں روپے اکٹھے کر لیے

نان رجسٹر ڈ نئی انرول کمپنیوں نے سستے حج کے نام پر کروڑوں روپے اکٹھے کر لیے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)نان رجسٹرڈ نئی انرول کمپنیوں نے پرائیویٹ حج سکیم کا مستقبل داؤ پر لگا دیا،سستے حج کے نام پر لوٹ مار،کروڑوں روپے اکٹھے کر لیے،اب رجسٹرڈ کمپنیوں کو حاجی دینے کے لیے بھاری کمیشن کا مطالبہ کرنے لگے وزارت مذہبی امور کچھ نہ کر سکی نہ ایف آئی اے حرکت میں آئی ،حاجی رجسٹرڈ اور نان رجسٹرڈ حج آرگنائزر کے درمیان فٹ بال بن گئے ،رجسٹرڈ حج آرگنائزر کے پاس براہ راست اب اس لیے نہیں جا سکتے کیونکہ نان رجسٹرڈ کے ہاتھوں سستا حج کے نام پر بھاری رقوم ایڈوانس میں جمع کرا چکے ہیں حالانکہ وزارت مذہبی امور اشتہارات میں اعلان کر چکی ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ صرف نان رجسٹرڈ حج آرگنائزر سے کروائی جائے وزارت نے ملک بھر سے رجسٹرڈ حج آرگنائزر کی فہرست ویب سایٹ www.Hajjinfo.orgپر جاری کر رکھی ہے،وزارت مذہبی امور کا اس حوالے سے موقف ہے کہ جو حاجی سستے حج کے نام پر نان رجسٹرڈ نئی انرول کمپنیوں کے ہاتھوں بک چکے ہیں وہ نقصان کے خود ذمہ دار ہیں،اب نان رجسٹرڈ کمپنیوں کے حوالے سے قریبی حاجی کیمپ اور ایف آئی اے کے اہلکاروں کو آگاہ کیا جائے تا کہ ان کیخلاف ایکشن لیا جا سکے۔

نان رجسٹرڈ

مزید : صفحہ آخر


loading...