فیصل آباد سے حج آپریشن مکمل کرنے کا ٹاسک سینئر ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذکاء اللہ کو سونپ دیا گیا

فیصل آباد سے حج آپریشن مکمل کرنے کا ٹاسک سینئر ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذکاء ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈائریکٹر حج لاہور سعید احمد ملک نے فیصل آباد سے حج اپریشن مکمل کرنے کا ٹاسک سینئر ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذکاء اللہ کو سونپ دیا،ذکاء اللہ فیصل آباد سے حج اپریشن مکمل کرائیں گے ،ذکاء اللہ گزشتہ 5سال سے کامیابی کے ساتھ حج اپریشن مکمل کرا رہے ہیں ان کی گزشتہ سالوں کی شاندار کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں حج2018ء فیصل آباد سے حج اپریشن مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ،ذکاء اللہ نے ذمہ داری ملنے کے بعد کہا ہے کہ میں اپنے ڈائریکٹرحج کا شکر گزار ہوں میں اپنی ماضی کی روایات کو آگے بڑھاؤں گااور حج اپریشن کی کامیابی کے لیے تمام صلاحیتیں بروہ کار لاؤں گا ۔

ذکاء اللہ

مزید : صفحہ آخر


loading...