قائم مقام چیئرمین سینٹ کی ایرانی سفیرسے ملاقات

قائم مقام چیئرمین سینٹ کی ایرانی سفیرسے ملاقات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) ء قائمقام چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہم ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر تیزی سے پیش رفت کے خواہاں ہیں کیونکہ یہ منصوبہ پاکستان کے مفاد میں ہے ۔ انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر جلد عملدرآمد ہو جائے گا ۔ قائمقام چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست سے پارلیمنٹ ہاؤس میں بروز منگل ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری کو بھی بڑھانے پر زور دیا۔

ملاقات

مزید : صفحہ آخر


loading...