دو رکنی بنچ کی محمد احمد لدھیانوی کے کاغذات منظوری کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت

دو رکنی بنچ کی محمد احمد لدھیانوی کے کاغذات منظوری کیخلاف درخواست پر سماعت ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف دائردرخواست پر ذاتی وجوہات کی بنا پر سماعت سے معذرت کر لی ۔فاضل بنچ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو اس سفارش کے ساتھ بھجوا دی کہ اسے کارروائی کیلئے کسی دوسرے بنچ کو بجھوا جائے، حلقہ این اے 115جھنگ اور پی پی 126 سے مولانا احمد لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے فدا حسین نے درخواست دائر کررکھی ہے جن میں مولانا احمد لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔دریں اثناء عدالت عالیہ نے جھنگ سے آزاد امیدوار وقاص اکرم شیخ کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائردرخواست مسترد کردی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وقاص اکرم شیخ کی ڈگری جعلی ہے ،انہیں نااہل قراردیا جائے۔

سماعت سے معذرت

مزید : صفحہ آخر


loading...