ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امتیاز رشید صدیقی کادورۂ ہائیکورٹ بار
لاہور(نامہ نگارخصوصی)ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امتیاز رشید صدیقی نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ بار کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات کی جس میں سائلین کو درپیش مسائل، ان کے فوری حل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کی دعوت پر ہائی کورٹ بار پہنچے تو بار کے صدرانوارلحق پنوں نے ان کا استقبال کیا۔ملاقات میں لاہور ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری حسن وڑائچ ،نائب صدر اور بار عہدیداران بھی شامل تھے ۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے بھی شرکت کی ،ملاقات میں سائلین کو انصاف کی جلد فراہمی یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور صدر ہائیکورٹ بار نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بنچ اور بار کی تاریخ ایک جتنی پرانی ہے اور یہ ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں جن کے بغیر سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی ممکن نہیں۔