پولنگ عملہ کی تکمیل کیلئے سرکاری محکموں کے فوکل پرسن متحرک

پولنگ عملہ کی تکمیل کیلئے سرکاری محکموں کے فوکل پرسن متحرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)عام انتخابات 2018 ء کے لئے پولنگ کا عملہ مکمل کرنے کے لئے سرکاری محکموں کے فوکل پرسنز نے سیشن کورٹ میں قائم الیکشن سیل میں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے سلسلے میں مختلف محکموں کے سٹاف نے تاحال ٹریننگمکمل نہیں کی ہے،فوکل پرسن اپنے اپنے محکموں کے سٹاف کے حاضریاں مکمل کرنے میں مصروف ہیں،فوکل پرسن اپنے اپنے محکموں کے سٹاف کے پولنگ عملے کی تعداد مکمل کرنے کا پابند ہے ،تمام محکموں کے فوکل پرسن ٹریننگ حاصل نہ کرنے والے سٹاف کی لسٹ الیکشن کمیشن کو فراہم کریں گے،الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹریننگ نہ کرنے والے پولنگ سٹاف کی ٹریننگ کی جائے گی،سرکاری اداروں کے فوکل پرسن روزانہ کی بنیاد پر اپنی اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کروائیں گے۔
فوکل پرسنز

مزید :

صفحہ آخر -