آڈیٹر جنرل پاکستان کی قائمقام صدرسے ملاقات، سالانہ آڈٹ رپورٹ پیش

آڈیٹر جنرل پاکستان کی قائمقام صدرسے ملاقات، سالانہ آڈٹ رپورٹ پیش

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پارلیمنٹ ہا ؤ س میں قائمقام صدر پاکستان محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کر کے انہیں سالانہ آڈٹ رپورٹ پیش کر دی ، قائمقام صدر نے جاوید جہانگیر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی ٹیم کے کرپشن کے خاتمے اور معاملات میں شفافیت لانے کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں ، ان اقدامات سے کرپشن کا خاتمہ، ملک کو اربوں روپے کے نقصان سے چھٹکارا ملے گا ۔ منگل کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پارلیمنٹ ہا ؤ س میں قائمقام صدر پاکستان محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کے دوران انہیں سالانہ آڈٹ رپورٹ پیش کی ۔ قائمقام صدر نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی ٹیم کرپشن کے خاتمے اور معاملات میں شفافیت لانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے وہ قابل تعریف ہے قومی خزانہ ترقیاتی منصوبوں پر صرف کرنے سے قومی اثاثوں میں اضافہ ہوگا۔ جاوید جہانگیر نے قائمقام صدر کو آگاہ کیا کہ موجودہ مالی سال میں ادارے نے 106ارب روپے ریکور کیے ہیں اور قائمقام صدر کو یقین دلایا گیا کہ مالی معاملات اور منصوبہ جات کا مزید تفصیل سے جائزہ لیا جائے گاتاکہ معاملات میں زیادہ سے زیادہ شفافت لائی جا سکے اور اداروں کو صحیح سمت میں متحرک کیا جا سکے ۔

آڈیٹر جنرل

مزید : صفحہ آخر


loading...