بینظیر بھٹو قتل کیس کا ملزم رفاقت کوٹ لکھپت جیل سے پراسرار طور پر لاپتہ

بینظیر بھٹو قتل کیس کا ملزم رفاقت کوٹ لکھپت جیل سے پراسرار طور پر لاپتہ

لاہور(کرائم رپورٹر ) محترمہ بینظیر بھٹو قتل کیس کا ملزم رفاقت حسین کوٹ لکھپت جیل سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ،ملزم کے والد نے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ میں بیٹے کے لا پتہ ہونے کی درخواست دائر کر دی ،جسٹس صداقت علی خان نے رفاقت حسین کے والد صا بر حسین کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے آر پی او سی ٹی ڈی کو نوٹس جاری کر کے 16جولائی کو جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بینظیر قتل کیس کے مبینہ ملزم رفاقت حسین کے والد نے لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کا بیٹا کو ٹ لکھپت جیل سے لاپتہ ہوگیا ہے، عدالت نے اسے کیس میں بری کردیا تھا لیکن وہ اب تک جیل میں نظر بند تھا، جیل انتظامیہ نے ہمیں بلایا اور کہا ہم نے ملزم کو رہا کردیا ہے تاہم ہمیں بتایا نہیں جارہا کہ ہمارا بیٹا کہاں ہے۔ دوسری جانب جیل حکام کا کہنا ہے ہم نے ملزم رفاقت حسین کو رہا کر دیا تھا اور سی ٹی ڈی کے اہلکار اسے دوبارہ گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ہائی کورٹ کے جسٹس صداقت علی خان نے رفا قت حسین کے والد صابر حسین کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی اور آر پی او سی ٹی ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 جولائی کو جواب طلب کرلیا ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...