ڈی ایس پی عباس شاہ کی اینٹی کرپشن سے محکمہ پولیس میں واپسی

ڈی ایس پی عباس شاہ کی اینٹی کرپشن سے محکمہ پولیس میں واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپیشل رپورٹر)ڈی جی اینٹی کرپشن مطہر نیاز رانا کا پہلا ایکشن لیتے ہوئے ہیڈ کوارٹر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن عباس شاہ (ڈی ایس پی )کوسیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر محکمہ پولیس میں واپس بھجوا دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن کو ایک مخالف سیاسی جماعت نے عباس شاہ کی پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ویڈیو بنا کر وٹس ایپ کر دی، جس پر ڈی جی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے عباس شاہ کو اینٹی کرپشن سے محکمہ پولیس میں واپس بھجوادیا،اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے گریڈ 16کے اوپر تک کے تمام آفیسرز بشمول انکوائری ،تفتیشی افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ آئندہ تمام آفیسرز اپنی رپورٹ بشمول نوٹنگ ، فائنل رپورٹ، خطوط اور سرکاری احکامات پر اپنا نام ،عہدہ اور تاریخ درج کریں گے تاکہ بعدازاں سرکاری اہلکار کی شناخت ممکن ہوسکے ۔تمام افسروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ان پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ، مذکورہ مراسلہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو بھی جاری کردیا گیا ہے۔
عباس شاہ ؍ واپسی

مزید :

صفحہ آخر -