ڈیٹاچوری کیس،ایڈیشنل سیشن جج کانادرا ریکارڈقبضے میں لینے کاحکم

Jul 11, 2018


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے سابق ڈپٹی چیئرمین نادرا کی حساس ڈیٹاچوری کیس میں تفتیشی افسرکونادرادفترسے ریکارڈقبضے میں لینے کاحکم دے دیاجبکہ سابق ڈپٹی چیئرمین نادراکی درخواست ضمانت کافیصلہ 14جولائی کوہوگا۔ذرائع کے مطابق سابق ڈپٹی چیئرمین نادراکی حساس ڈیٹاچوری کیس کی سماعت میں سابق ڈپٹی چیئرمین نادراکی جانب سے درخواست ضمانت دائر کر دی گئی۔عدالت نے تفتیشی افسرکونادرادفترسے ریکارڈقبضے میں لینے کاحکم دے دیا جس پر مظفرشاہ کا کہنا تھاکہ جن مشینوں کوچوری کرنے کاالزام لگایاگیا،کرین کے بغیراٹھائی نہیں جاسکتی،ایڈیشنل سیشن جج نے ریمارکس دیئے کہ ابھی جاکرساراریکارڈقبضے میں لیں اورسابق ڈپٹی چیئرمین نادراکی درخواست ضمانت کافیصلہ 14جولائی کوہوگا۔
ریکارڈ قبضہ

مزیدخبریں