بلاول بھٹو کی عوامی مقبولیت دیکھ کر ختم مقدمات کیوں یاد آگئے،سعید غنی

بلاول بھٹو کی عوامی مقبولیت دیکھ کر ختم مقدمات کیوں یاد آگئے،سعید غنی

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی مقبولیت سے استحصالی ٹولہ پریشان ہے ۔ ہر انتخابات کے دوران آصف زرداری کے خلاف کردار کشی کی مہم چلائی جاتی ہے ۔ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو کی مقبولیت دیکھ کر ختم کیے گئے مقدمے یاد آگئے ہیں ،ان لوگوں کو شہید بھٹو کے عدالتی قتل کا ریفرنس یاد کیوں نہیں آتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ مہرے ناکام ہوئے تو ان کے آقا سرگرم ہوگئے ہیں ۔

سعید غنی

مزید : صفحہ آخر


loading...