متعدد اے ڈی سی ریونیو کو ایف اینڈپی کا اضافی چارج تفویض ،نوٹیفیکیشن جاری

متعدد اے ڈی سی ریونیو کو ایف اینڈپی کا اضافی چارج تفویض ،نوٹیفیکیشن جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)متعدد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو کو فنانس اینڈ پلاننگ کا اضافی چارج دینے کے احکامات جاری،منصور احمد خان کو ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نارووال کا اضافی چارج دیدیا گیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چکوال کو اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ کا اضا فی چارج دیدیا گیا،آفاق وزیر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی خوشاب کا اضافی چارج دیا گیا ہے،سید محمد شاہ کو اے ڈی سی ایف اینڈ پی بھکر کا اضافی چارج دیدیا گیا،اقبال مظہر کو اے ڈی سی ، فنانس اینڈ پلاننگ ڈیرہ غازی خان کا اضافی چارج دیدیا گیا ،فخرالاسلام کو اے ڈی سی ایف اینڈ پی لیہ کا اضافی چارج دیدیا گیا ، عطاالحق کو اے ڈی سی ، ایف اینڈ پی راجن پور کا اضافی چارج دیدیا گیا،احسان علی جمالی کو اے ڈی سی ایف اینڈ پی رحیم یارخان کا اضافی چارج دیدیا گیا،راو امتیاز احمد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چنیوٹ کا اضافی چارج دیا گیا ہے،محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تمام کے اضافی چارج کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

اضافی چارج

مزید : صفحہ آخر


loading...