لاکھ ں لوگ نواز شریف کا استقبال کرے ایئر پورٹ جائینگے : مسلم لیگ (ن)

لاکھ ں لوگ نواز شریف کا استقبال کرے ایئر پورٹ جائینگے : مسلم لیگ (ن)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاکھوں لوگ اپنے بہادرقائد اور فرزند پاکستان کا استقبال کرنے ائیرپورٹ جائیں گے اور 13جولائی کا دن 25جولائی کی جھلک ہو گا،نوازشریف کسی مشکل میں نہیں اورمتنازعہ اور قانونی طور پر کمزور فیصلے کے ذریعے انہیں ایک بار پھر سیاسی قیدی بنانے کی کوشش ہو رہی ہے ،نوازشریف وطن واپس آئیں گے تو پاکستان کی جمہوری تاریخ کارخ بدل جائے گا،الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو معطل کرنے کا اقدام کسی طرح بھی درست فیصلہ نہیں ،اگر عمران خان نے خیبر پختوانخوامیں حکومت کی ہوتی تو انہیں معلوم ہوتا کہ آڈٹ پیرا اور آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کیا ہوتی ہے ، ہم انتظار کریں گے کہ وہ آئندہ کسی جلسی میں کاغذ لہرا کر اپنی نالائقی اور نا اہلی کو بھی تسلیم کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ احتساب عدالت کے متنازعہ اور قانونی طور پر کمزور فیصلے کے خلاف 13جولائی کو نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جن کی پانچ سال کی کارکردگی جھوٹ بولنے ، یوٹرن لینے اور الزام لگانا تک محدود ہے انہوں نے حسب عادت او رحسب معمول ایبٹ آباد کے جلسے میں آڈٹ رپورٹ لہرا لہرا کر کہا کہ شہباز شریف نے کرپشن کی ہے ۔ اگر انہوں نے خیبر پختوانخوامیں حکومت کی ہوتی تو انہیں معلوم ہوتا کہ آڈٹ پیرا اور آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کیا ہوتی ہے ۔ میرا خیال ہے کہ عمران خان کو سیریل لائیرز کی سرٹیفکیشن ملنی چاہیے ۔ عمران خان نے اس سے پہلے بھی شہباز شریف پر الزامات لگائے جس پر ان کے خلاف عدالت سے رجوع کیا گیا تو نہ عمران خان اور نہ ہی ان کاکوئی وکیل پیش ہوا ۔ عمران خان نے ملتان میٹرو کے منصوبے کے حوالے سے جھوٹ بولا جس پر چین کی حکومت کے ترجمان نے دو مرتبہ بیان دیا کہ عمران خان آپ جھوت بول رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لاہو رکی میٹرو بس کو جنگلہ بس کہا لیکن پشاور میں اسی کوشش میں کھنڈرات بنا دئیے گئے اور یہ پاکستان کے 70ارب کے مہنگے ترین کھنڈرا ت ہیں ۔ عمران خان آئندہ کسی جلسی میں کاغذ لہرا کر یہ بھی بتائیں کہ میں جھوٹا او رنالائق ہوں ، عمران خان تسلیم کریں اور سچ بولیں ۔ آپ انتخابی مہم بھی جھوٹ پر مبنی چلا رہے ہیں ، اشتہار میں جس سرکاری ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے وہ کسی پرائیویٹ ہسپتال کی تصویر ہے اور اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے اور 25جولائی کو جھوٹ کا جواب مل جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 13جولائی کو ہر طرف سے مسلم لیگ (ن) کا ووٹر اور کارکن ائیر پورٹ جائیں گے اور یہ تعداد لاکھوں میں ہو گی ۔ 13جولائی کا دن 25جولائی کی جھلک ہوگی اور عوام اس دن شیر پر مہر لگا کر (ن) لیگ کو فتح دلائیں گے اور سرخرو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سے جانے والے قافلے کی قیادت شہباز شریف کریں گے جبکہ کارکنوں کو متحرک کرنے کی مہم کی قیادت حمزہ شہباز خود کر رہے ہیں ۔
مریم اورنگزیب

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ نواز شریف کے حوصلے بلند ہیں اور انہوں نے واضح اعلان کر دیا ہے کہ میں اپنی عوام کے ساتھ رہوں گا ،13جولائی عوام کے حق حاکمیت کیلئے فیصلہ کن دن ہوگا ، پارٹی کی واضح ہدایات ہیں کہ ہم نے پر امن رہ کر اپنے قائد کا استقبال کرنا ہے لیکن اگر غیر قانونی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو انہیں ہٹائیں گے ،جب عوام کی اکثریت کسی فیصلے کو تسلیم نہ کر رہے ہوں تو پھر کوئی بھی فیصلے پر عمل نہیں کرا سکتا ۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مشاہد حسین سید نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 13جولائی ہمارے لئے ڈو اینڈ ڈائی ہے اور ہم اس کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیا ہے جس میں واضح کیا گیاہے کہ نواز شریف پر کرپشن ، کمیشن اور کک بیکس کا کوئی ثبوت نہیں ملا اور نواز شریف کے صادق اور امین ہونے پر مہر لگا دی گئی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے پارٹی نے فیصلے کرنے ہیں اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی راولپنڈی آمد پر سب نے اس کا ٹریلر دیکھ لیا ہے ۔ہم قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے ۔ ہم فیصلوں پر اپنی مرضی سے عمل کر رہے ہیں حالانکہ ہمیں فیصلوں پر تحفظات ہیں ۔ انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن اور عوام 13جولائی کے لئے پرجوش ہیں اور اپنے قائد نواز شریف اور مریم بی بی کا لاہور ائیر پورٹ پر تاریخی استقبال کریں گے ۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے کہا کہ اگر ہمیں روکا گیا تو اور بھی راستے ہیں ،ہم پر امن استقبال کرنا چاہتے ہیں۔ نواز شریف ہمارے قائد ہیں ان کے لئے تن من دھن سب حاضر ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -