پنجاب پولیس میں نفری کو پورا کرنے کیلئے 10ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری

پنجاب پولیس میں نفری کو پورا کرنے کیلئے 10ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری

لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس میں نفری کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 10ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دے دی گئی ، عام انتخابات کے بعد بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا ۔ ایڈیشنل آئی جی اظہر حمید کھوکھرنے کہاہے کہ پنجاب پولیس میں10ہزار کانسٹیبل کی بھرتی کیلئے آئی جی پنجاب کی جانب سے باقاعدہ منظوری دیدی گئی تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی کے باعث بھرتی کا عمل روکا ہوا ہے مگر انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن کی اجازت سے بھرتی کا عمل شروع کیا جائے جس کیلئے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کیلئے بھی 3 ہزار اہلکار بھرتی ہو ں گے ۔

10ہزار کانسٹیبل بھرتی

مزید : صفحہ آخر


loading...