مسلم لیگ(ن) کار کردگی کی بنیاد پر ووٹ حاصل کرے گی: شاہد خاقان

مسلم لیگ(ن) کار کردگی کی بنیاد پر ووٹ حاصل کرے گی: شاہد خاقان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ حاصل کرے گی مہمند اور بھاشا ڈیم کے حوالے سے مسائل حل کیے فنڈ مختص کیے ڈیمز کے حوالے سے فنڈ کے قیام پر چیف جسٹس کے مشکور ہیں ہم آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں کوئی بھی جماعت جیتے ہم صرف صاف شفاف اور غیر جانبدار الیکشن چاہتے ہیں امید واثق ہے کہ اگلی حکومت ن لیگ کی ہی ہو گی ہماری حکومت نے 11ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ملک میں بجلی کی کمی نہیں بجلی ضرورت سے زیادہ ہے مگر لوڈ شیڈنگ بہتر مینیجمنٹ نہ ہونے سے ہے سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ میں کبھی ترقیاتی کام رشوت کے طور پر نہیں کیے حلقہ میں کام مسلم لیگ ن کے ہی نظر آتے ہیں پارٹی قیادت کے فیصلے پر این اے 53سے الیکشن لڑ رہا ہوں این اے 53 کا فیصلہ 25جولائی کو سب کے سامنے ہو گا ۔مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں ترقیاتی کام مکمل کیے، لوگ نواز شریف کے خلاف ہونیوالی نا انصافی کے خلاف ہیں اور نالاں ہیں مسلم لیگ ن کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملے گا ہم ملک میں صرف آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں نواز شریف کا بیانیہ آئین کے مطابق ہے ہم چاہتے ہیں انتخابات غیر متنازعہ ہوں جو متنازعہ بنتے جا رہے ہیں اس سے مشکلات پیدا ہوں گی کوئی بھی جماعت جیتے ہم صرف صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات چاہتے ہیں چودھری نثار کو جیپ مبارک ہو کسی کے پارٹی چھوڑ کر جانے کا پارٹی کو تو نقصان ہوتا ہی ہے مگر زیادہ نقصان اس شخص کو ہوتا ہے جو پارٹی چھوڑ جاتا ہے۔ پہلی واٹر پالیسی ہماری حکومت نے دی مہمند اور بھاشا ڈیم کے لیے فنڈز مختص کیے اس پر کام شروع ہو چکا ہے ڈیمز کے حوالے سے فنڈز کے قیام پر چیف جسٹس کے مشکور ہیں ہم نے دن رات محنت کر کے 11ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ملک میں بجلی ضروریات سے وافر ہے مگر بہتر مینیجمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے شہباز شریف کی پنجاب میں کارکردگی سب کے سامنے ہے پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی مجھے قوی امید ہے کہ ن لیگ واحد بڑی پارٹی ہو گی اور انتخابات میں اکثریت حاصل کرے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -