قبائلیوں کے حقوق غصب کرنے کی کوشش کرنیوالے عوامی غیظ و غضب کا شکار ہو ں گے : سراج الحق

قبائلیوں کے حقوق غصب کرنے کی کوشش کرنیوالے عوامی غیظ و غضب کا شکار ہو ں گے : ...

خار)خصوصی رپورٹ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ایف سی آر کے کالے قانون سے آزادی کے لیے قبائلی عوام نے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں۔ آج قبائل آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں تو اس میں جماعت اسلامی کا بنیادی کردار ہے۔ ہم لوگو ں کو جاگیرداروں ، وڈیروں ، سرمایہ داروں اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کے آلہ کاروں سے نجات دلانا چاہتے ہیں تاکہ عوام اللہ اور رسول کے احکامات اور اپنی تہذیب و تمدن کے مطابق زندگی گزار سکیں۔ سامراجی قوتوں کے غلام حکمران ہمیں بھی مغرب کی غلامی میں دینا چاہتے ہیں۔ قومی فیصلے آ ج بھی اسلام آباد کی بجائے واشنگٹن میں ہوتے ہیں۔ ایم ایم اے پاکستان کے عوام کو حقیقی آزادی دلانے اور ملک کو اس کے بنیادی مقصد ، اسلامی انقلاب سے ہمکنار کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے باجوڑ میں جماعت اسلامی کے امیدوار سردار خان کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ سے امیر جماعت ا سلامی خیبر پی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے بھی خطاب کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ قبائل کو سو سالہ غلامی کی محرومیوں اور پریشانیوں کے ازالہ کے لیے فاٹا کو سی پیک کے ثمرات سے حصہ ملنا چاہیے اور قبائلی علاقوں کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانے کے لیے ہر بڑے شہر میں طلبا و طالبات کے لیے ڈگری کالجز ، انجینئرنگ و میڈیکل یونیورسٹیز کا قیام ، پختہ سڑکوں کی تعمیر ، لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دینے کے لیے انڈسٹریل زون اور چھوٹی صنعتوں کے قیام کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ قبائل کو ان کے اپنے رسم و رواج اور تہذیب کے مطابق زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرنا وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ قبائل اپنے معاملات میں زیادہ سرکاری مداخلت کو پسند نہیں کرتے اس لیے تھانوں اور پٹوار خانوں کے ذریعے ان کو ہراساں کرنے کا رویہ اختیار نہ کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی قبائلی عوام کے شانہ بشانہ اور قدم بقدم ان کے مسائل کے حل کے لیے ان کا ساتھ دے گی اب کسی وڈیرے اور خان کی یہ جرا 191ت نہیں کہ وہ دوبارہ قبائلی عوام کو غلامی پر مجبور کرے۔ ان کے حقوق غصب کرنے کی کوشش کرنے والے عوامی غیظ و غضب کا شکار ہوں گے۔

سراج الحق

مزید : صفحہ آخر


loading...