نیب افسروں کو میری طرف سے مکمل تحفظ حاصل ،منصف کی کرسی کے تقدس کو سمجھتا ہوں

نیب افسروں کو میری طرف سے مکمل تحفظ حاصل ،منصف کی کرسی کے تقدس کو سمجھتا ہوں

کوئٹہ (این این آئیٌ)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو ملک سے کرپشن کے خاتمے کا فر یضہ قومی ذمہ داری اور اعزاز سمجھ کر کر رہا ہے ،کرپٹ عناصرکو اپنی کرپشن کا حساب دینا ہو گا ، بلوچستان میں کیسز کے ذاتی مطالعے سے متعددبند کیسزمیں قانونی شواہد موجود پائے ، اس لئے انھیں میرٹ اور قانون کے مطابق دوبارہ کھولا جائے گا ، منصف کی کرسی کے تقدس کو سمجھتا ہوں اس لئے نہ میرٹ پر سمجھوتا کیا ہے اور نہ کرونگا نیب افسران کو میری طرف سے مکمل تحفظ حاصل ہے اس لئے کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جائے، سیاستدانوں سمیت ہر شخص کی عزت نفس کا احساس ہے ،کاروائی قانون اور آئین کے مطابق ہی کی جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے دورہ بلوچستان کے موقع پر بریفنگ اور افسران سے خطاب کے موقع پر کیا۔ڈائر یکٹر جنرل نیب بلوچستان مرزا محمد عرفان بیگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔انھوں نے کہا نیب افسران مقدمات کو قانون کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں، کرپٹ عناصر کے خلاف کیسز میں غیرضروری التواء برداشت نہیں کیا جائیگا ، بے لاگ اور بلا امتیاز کا روائیوں کا تسلسل آئندہ بھی اُسی قومی فریضے کی انجام دہی کے جذبے کے ساتھ جاری رہے گا، تمام مقدمات کو میرٹ ، شفافیت اور قانون کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے منطقی انجام تک لیجایا جائے ۔انھوں نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مٹی کا ہم پر قرض ہے ہم نے اس قرض کو بطریق احسن لوٹانا ہے۔ اگر ہم نے ایمانداری ، دیانت سے کرپٹ عناصر کے خلاف مکمل جانفشانی کے ساتھ کام کیا تو میں سمجھتا ہوں ہم نے پنے حصے کا کام کر دیا ہے۔

جاوید اقبال

مزید : صفحہ آخر


loading...