پاکستان میں انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے فیس بک کے اہم اقدامات

پاکستان میں انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے فیس بک کے اہم اقدامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )فیس بک نے پاکستان میں انتخابات کو شفاف بنانے اور جعلی و سنسی خیز خبروں کو روکنے کے لیے اہم اقدامات کا دعویٰ کیا ہے۔فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتخابات کی معتبر ساکھ یقینی بنانے کے لئے پرعزم اور اس سلسلے میں انتخابات میں فیس بک کا غلط استعمال روکنے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔فیس بک کے پاکستان کے لیے پبلک پالیسی ہیڈ صارم برنی کے مطابق فیس بک نے انتخابات کے موقع پر جو اقدامات اٹھائے ہیں اس میں سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے پیجز کو تحفظ کی فراہمی، اشتہاری پالیسیوں اور وسیع تر اشتہارات اور پیج کی شفافیت کے نفاذ میں بہتری، جعلی اکاؤنٹس سے نمٹنے کے لئے مشین لرننگ کا استعمال بہتر بنانے اور جعلی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے جیسے کام شامل ہیں۔صارم برنی کے مطابق رواں ہفتے فیس بک پاکستان میں اپنی کمیونٹی کے لئے آزمائشی طور پر خودمختار فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے اشتراک سے حقائق کی جانچ پڑتال کا کام شروع کر رہا ہے جس کا مقصد غلط معلومات کے پھیلاؤ سے روکنے کے لئے ادارے کی جانب سے حقائق کی تصدیق کا کام ان اقدامات میں سے ایک ہے۔فیس بک کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی اور انسانی جائزے کو استعمال کرکے فیس بک پر جعلی خبروں کی شناخت کی جائے گی اور ان کی رسائی محدود کی جائے گی جب کہ فیس بک پر لوگوں کے فیڈ بیک سمیت دیگر سگنلز بھی استعمال کیے جائیں گے۔
فیس بک

مزید :

صفحہ آخر -