چوہنگ ، اڑھائی سالہ بچہ کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

چوہنگ ، اڑھائی سالہ بچہ کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر) کھلا مین ہول کمسن بچے کی ہلاکت کا سبب بن گیا،چوہنگ کے علاقہ میں اڑھائی سالہ بچہ کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا،ریسکیو نے موقع پر پہنچ کربچے کی لاش باہر نکال کر لواحقین کے حوالے کردی۔بتایا گیا ہے کہ چوہنگ میں اڑھائی سالہ عبداللہ اپنے گھر کے سامنے کھیل رہا تھا کہ کھلے مین ہول میں گر گیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور بچے کی لاش کو نکال کر ورثاء کے حوالے کردیا، اہل علاقہ انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، مکینوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث حادثہ پیش آیا۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...