’’فاطمید‘‘ کا بچوں میں خون کی تبدیلی کا عمل ایک عبادت ہے: توقیر ناصر

’’فاطمید‘‘ کا بچوں میں خون کی تبدیلی کا عمل ایک عبادت ہے: توقیر ناصر

لاہور( پ ر)چیئرمین بورڈ آف گورنرز لاہور آرٹس کونسل الحمرا ء اور معروف آرٹسٹ توقیر ناصر نے گزشتہ روز فاطمید فاؤنڈیشن میں تھلسیما کے مریض بچوں کی عیادت کی اور بچوں میں خون کی تبدیلی کے عمل کو دیکھا اس موقع پر فاؤنڈیشن کے سٹاف اور بچوں نے انہیں پہچان کر بے حد خوشی کا اظہار کیا ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اورآٹوگراف لئے توقیرناصر کو فاطمید فاؤنڈیشن کے تمام وارڈز کا معائنہ بھی کروایا گیا جہاں تھلسیما کے مریض بچوں کا بلا معاوضہ خون تبدیلی کرنے کا عمل جاری تھا انھوں نے فاطمید کے اس عمل کو ایک عبادت کا درجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اپنی خدمات اس ادارے کے لئے پیش کرتے ہیں کیونکہ یہ ایک ایسی نیکی ہے جس میں ہم سب کو پڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے انہوں نے بعدازاں مریض بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیئے۔

توقیر ناصر

مزید : صفحہ آخر


loading...