پولیس یونیفارم میں نوجوان نواز شریف اور مریم کو گرفتار کرنے ایون فیلڈ فلیٹس پہنچ گیا
لندن، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر لندن میں ایک شخص خیبرپختونخوا پولیس کی وردی پہن کر نواز شریف اور مریم نواز کو گر فتار کرنے پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر دلچسپ صورتحال اس وقت اختیار کر گئی جب کچھ لوگ ان کے گھر کے باہر نعرے بازی کر رہے تھے اچانک ایک شخص خیبرپختونخوا پولیس کی وردی پہن کر نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کرنے کیلئے پہنچ گیا ۔ نوجوان نے کہا احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے ہیں لہٰذا انہیں پکڑ کرپاکستان لے جانے آیا ہوں ۔
نوجوان