اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کاتمام افسروں کو اپنی رپورٹس پر نام، عہدہ اور تاریخ درج کرنے کا حکم

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کاتمام افسروں کو اپنی رپورٹس پر نام، عہدہ اور ...

لاہور (کرائم رپورٹر)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے تمام انکوائری و تفتیشی افسران کو ہدایات کی ہیں کہ آئندہ تمام افسران اپنی رپورٹس بشمول نوٹنگ، فائنل رپورٹ، خطوط اور سرکاری احکامات پر اپنا نام، عہدہ اور تاریخ درج کریں گے تاکہ بعد ازاں سرکاری اہلکار کی شناخت ممکن ہوسکے، تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ان پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا بھی حکم جاری کردیاگیا ہے۔ یہ مراسلہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے تمام ریجنل ڈائریکٹرزکو بھی جاری کردیاگیا ہے۔

اینٹی کرپشن

مزید : صفحہ آخر


loading...