شریف خاندان نے حسین نواز کے فلیٹ پر حملے اور توڑ پھوڑ کیخلاف پولیس کو درخواست دیدی

شریف خاندان نے حسین نواز کے فلیٹ پر حملے اور توڑ پھوڑ کیخلاف پولیس کو ...
شریف خاندان نے حسین نواز کے فلیٹ پر حملے اور توڑ پھوڑ کیخلاف پولیس کو درخواست دیدی

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) شریف اخندان نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پر حملے اور دروازہ توڑنے کی کوشش پر لندن پولیس کو تحریر ی درخواست جمع کروادی ہے اور ویڈیو ثبوت بھی فراہم کر دئیے ہیں۔

لندن پولیس کے مطابق درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے حسین نواز کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی گئی جبکہ درخواست کے ساتھ واقعہ کی فوٹیچز اور پراپرٹی کی توڑ پھوڑ اور نقصان کی تفصیلات بھی جمع کروائی گئی ہیں۔ان فوٹیجز میں کئی اشخاص کو پرتشدد حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ درخواست میں کہا گیا ہے شریف خاندان اور بیگم کلثوم نواز کو سکیورٹی خطرات لاحق ہیں، کچھ لوگوں نے بغیر کسی کلیئرنس کے ہسپتال میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے ۔اس کے علاوہ پولیس کو کئی احتجاجی مظاہرین کی فوٹیچز بھی دی گئی ہیں جن کی وجہ سے بچوں اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے رہائشیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

ذرائع کے مطابق شریف خاندان نے اس حوالے سے پولیس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ سوموار لندن میں ایو ن فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں تصادم ہوا تھا ۔

تحریک انصاف کے کارکن اپارٹمنٹس کے باہر جمع ہوگئے اور نواز شریف کے خلا ف نعرے لگانا شروع کردیئے تھے اور ایک روز قبل مشتعل ہجوم نے ایون فیلڈ پراپرٹی پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی اور حسین نواز کے فیلٹ کا دروازہ کرنے کی کوشش کی تھی جس پر میٹر و پولٹین پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہجوم کو منتشر کردیا تھا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور


loading...