وائس چانسلر جامعہ ز کریا ، اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی ناکام‘ آج سے ہڑتال

وائس چانسلر جامعہ ز کریا ، اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرت کا دوسرا دور بھی ناکام ہو گیا(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

، آج سے ہڑتال شروع کی جائے گی۔ تفصیل کے مطابق اے ایس اے نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے پھر صدر ڈاکٹر عبدالستار ملک کی قیادت میں وائس چانسلر سے ملاقات کی اور ان کو اپنے مطالبات پیش کئے۔ ذرائع کے مطابق اے ایس اے عہدیداروں کا کہناتھا کہ ایمرجنسی میں سلیکشن بورڈ کرانے کا کوئی جواز نہیں ، 2015ء سے ترقی کے منتظر اساتذہ کا سلیکشن بورڈ ساتھ ہونا چاہیے ، 2017اور18کے اشتہارات پر انٹرویو کرانا اپنے افراد کو نواز نے کی کوشش ہے ، اگرالیکشن کمیشن کی اجازت کامسئلہ ہے تو 10روز بعد الیکشن ہیں۔ اس کے بعد سب کا اکٹھا سلیکشن بورڈ کرایا جاسکتا ہے ۔اس لئے پہلے 2015 والوں کا حق ہے۔ اس لئے بورڈ اجلاس کو ملتوی کیا جائے اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے ورنہ احتجاج کا جمہوری حق استعمال کریں گے جس پر وائس چانسلر نے ان کے مطالبات پر نظر ثانی کرنے کی یقین دہا نی کرائی ، دوسری طرف اے ایس اے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا جائے گااور بوسن روڑ پر دھرنا دیا جائے گا۔