ہمیں نیا نہیں اسلامی پاکستان چاہئے امیدوار این اے 170ڈاکٹر وسیم اختر

ہمیں نیا نہیں اسلامی پاکستان چاہئے امیدوار این اے 170ڈاکٹر وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورو رپورٹ)متحدہ مجلس عمل کے امیدوار 170 و سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہمیں نیا (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

پاکستان نہیں بلکہ اسلامی پاکستان چاہیے،25 جولائی کو بہاول پور کی عوام ایم ایم اے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے شفاف و بروقت انتخابات کے انعقاد کے ساتھ ساتھ کرپشن کلب کے تمام سیاسی کرداروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ حلف نامہ عقیدہ ختم نبوت میں ترمیم اور تحفظ ناموس رسالت قانون کے خلاف سازشیں کرنے والے مزید دنیا و آخرت میں رسوا ہوں گے۔ تحفظ ناموس رسالت پر اپنی جانیں قربان کرنے والے غازی علم دین سے لیکر ممتاز قادری شہید تک شمع رسالت کے پروانے ہیں۔ جن پر ہر صاحب ایمان کو فخر ہے۔ راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ کو عام کیاجائے تاکہ قوم مزید حقائق سے آگاہ ہو سکے۔ مجلس عمل کامیاب ہوکر عقیدہ ختم نبوت، تحفظ ناموس رسالت سمیت ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور سیکولر و لادین قوتوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادے گی۔ عوام کے تمام مسائل کا حل دیانتدار قیادت و شریعت کے نفاذ میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنء حلقہ انتخاب میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ قیادت اور فرسودہ نظام نے ملک کو مقروض عوام کو بے روزگای، مہنگائی کرپشن اور بدحالی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔ اسلئے عوام ملک میں حقیقی تبدیلی اور اپنے مسائل کے حل کیلئے 25 جولائی کو اپنے ووٹ کی پرچی سے مجلس عمل کی صادق و امین قیادت کو کامیاب کریں۔امیدوار پی پی 246 علامہ شفقت الرحمن نے کہا کہ دینی قوتوں کا اکٹھ نیک شگون جس نے سیکیولرولادین قوتوں کی نیدیں حرام کردیں ہیں،ان شائاللہ عوام 25جولائی کو کتاب پر مہر لگاکر اپنے اعتماد کا اظہار اورکرپٹ قیادت کے لے یوم حساب بنادیں گے۔