پی ٹی آئی شخصی آمریت سے نجات‘ جمہوریت کی بقا کیلئے جدوجہد کررہی ہے: طاہر اقبال چودھری

پی ٹی آئی شخصی آمریت سے نجات‘ جمہوریت کی بقا کیلئے جدوجہد کررہی ہے: طاہر ...

وہاڑی( بیورو رپورٹ‘ نمائندہ خصوصی) امیدوار قومی اسمبلی طاہراقبال چودھری کی امیدوارصوبائی حلقہ پی پی233رائے ظہوراحمدکھرل(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

اور امیدوار صوبائی حلقہ پی پی 234زاہداقبال چودھری کے ہمراہ ضلع کچہری میں الیکشن کمپین کی اوروکلاسے ووٹ مانگے اس موقع پر رانا شعیب اصغر ایڈووکیٹ، رانا ساجد حسین ایڈووکیٹ، چودھری ندیم اکرم ایڈووکیٹ، چیئرمین چودھری بابر منظور دوگل، مہرکاظم ایڈووکیٹ ، خضر حیات تارڑ ایڈووکیٹ،اعظم نواز، سہیل جٹ، عبداللہ چودھری ودیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔ طاہراقبال چودھری کاکہناتھاکہ وکلابرادری نے ہمیشہ جمہوریت کی سربلندی کیلئے اپناکرداراداکیاہے اس وقت پاکستان میں پی ٹی آئی شخصی آمریت سے نجات اور جمہوریت کی بقاکیلئے جدوجہد کر رہی ہے لہذاوکلاء برادری پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کوالیکشن میں ووٹ دے کرکامیاب کرکے اس جدوجہد میں بھی اپنا کردار ادا کریں انہوں ہرچیمبرپرجاکرانفرادی طورپروکلاسے ملاقاتیں کیں جس پروکلاکی اکثریت نے انہیں اپنی بھرپورحمایت کایقین دلایا۔

طاہر اقبال

Back to Conversion Tool

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...