شہباز شریف کا دورہ ڈیرہ مؤخر ، کارکنوں میں مایوسی کی لہر

شہباز شریف کا دورہ ڈیرہ مؤخر ، کارکنوں میں مایوسی کی لہر

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کا 12جولائی کو ہونیو الا دورہ ڈیرہ غازیخان موخرکردیا گیا۔ دورہ موخر ہونے کے(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

باعث مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں مایوسی پھیل گئی ، تفصیل کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ضلع ڈیرہ غازیخان کی قومی اسمبلی کے حلقہ NA192سے بطور مسلم لیگ ن کے امیدوار کے الیکشن لڑ رہے ہیں اور انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں 12جولائی بروز جمعرات کو ڈیرہ غازیخان اور کوٹ چھٹہ میں ورکر کنونشن سے خطاب کرنا تھا اور اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے امیدواران سابق وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری ، سردار جمال خان لغاری ، سید عبدالعلیم شاہ اور دیگر رہنماؤں کی طرف سے ان کے والہانہ استقبال اور ورکر کنونشن کی تیاریاں شروع ہو چکی تھیں لیکن ذرائع کے مطابق انتخابی مہم کی مصروفیات اور دیگر نا گزیر وجوہات کی بنا ء پر ان کا دورہ ڈیرہ غازیخان مؤخر کر دیا گیا ہے تاہم ذرائع کے مطابق وہ 25جولائی کے الیکشن سے قبل ڈیرہ غازیخان کا دورہ کرینگے اور ان کے دورہ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...