پی پی 390پی ٹی آئی امید وار رمضان جڑھ سردار احمد علی دریشک کے حق میں دستبردار

پی پی 390پی ٹی آئی امید وار رمضان جڑھ سردار احمد علی دریشک کے حق میں دستبردار

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)پی ٹی آئی کے امیدوار حلقہ پی پی 290 ملک محمد رمضا ن جڑھ سردار احمد علی دریشک کے حق میں دستبردارہوگئے انہوں نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت ان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا۔ تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما ملک محمد رمضان جڑھ نے (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

گزشتہ روز ایک جلسہ عام کے دوران پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے سردار احمد علی خان دریشک کے حق میں دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقابلہ روائتی سیاست دانوں سے ہیں جنہوں نے 70سال سے عوام کو سوائے محرومیوں اور مسائل کے اور کچھ نہیں دیا یہی وجہ ہے کہ آج ضلع ڈیرہ غازیخان پسماندگی کی آخری حدوں کو چھو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ استحصالی قوتوں سے ہے یہی وجہ ہے کہ آج میں نے سردار احمد علی دریشک کے حق میں غیر مشرو ط طور پر دستبرداری کر لی ہے تاکہ وڈیروں اور جاگیرداروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جاسکے ملک محمد رمضان نے کہا کہ این اے 191پر محترمہ زرتاج گل پی پی290پر احمد علی دریشک اور پی پی 289پرآزاد امیدوار محمد حنیف خان پتافی کی بھر پور حمایت کریں گے تاہم جلسہ عام میں امیدواروں کی حمایت سے متعلق قرار داد پیش کی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے مذکورہ بالاامیدواروں کی حمایت ہاتھ کھڑے کرکے حمایت کا فیصلہ کیا۔ملک رمضان جڑھ نے کہا کہ غیر مقبول، غیر نظریاتی، لوگوں کو ووٹ نہیں دیں گے ،ن لیگ سے بھاگ کر آنے والے ہر دور میں اقتدار کے تلاش میں گھستے رہے لیکن عمران خان کے شعور بیدار مہم نے لوگوں کو شعور دیا ہے پارٹی میں کچھ غلط لوگ غلط فیصلے عمران خان سے کرائے ہیں ہم ایسے لوگوں کو اپنے حقوق غاصب سمجھتے ہیں ایسے لوگوں کو اپنے مخلص اور محسن کیسے سمجھیں عمران خان ہمیں جگا دیا ہے اپنے مخلص اور محسن ہم چن سکتے ہیں۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں سردار احمد علی دریشک نے کہاکہ وہ ملک محمد رمضان جڑھ کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے غیر مشروط طور پر میری حمایت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اس موقع پر امیدوار حلقہ این اے 191 زرتاج گل نے کہا کہ عوام جس کو ووٹ کی پرچی سے کامیاب بنانے کا فیصلہ کر چکے ہیں ہم کون ہیں جو عوام کے فیصلے کا احترام نہ کریں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے فلاحی کاموں کے ذریعے عوام کی خدمت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع کے عوام کی محرومیوں کے پیش نظر سیاسی میدان میں اتر ے ہیں اگر اللہ نے موقع دیا تو لوگوں کا معیار زندگی بدل دیں گے انہوں نے کہا کہ میں ڈیرہ کے عوام بالخصوس ملک محمد رمضان جڑھ کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے غیر مشروط طور پر میری حمایت کا اعلان کیا ہے ۔اس جلسے میں مختلف بڑی برادریوں کے سربراہان جن میں مہر عبدالرشید سابق ضلع کونسل، حاجی عبدالمجیدجڑھ، ملک عبدالقادر جڑھ، ملک عبدالمجید پہلوان گھلو،ملک رفیق احمد گھلو، حاجی عاشق حسین ، ڈاکٹر شاہد خان، میاں عبدالستار، شیخ محمود ، حافظ قبول احمد بودلہ، ملک مجید بزدار، لعل خا ں ، ریاض خان سہرانی، ملک مرید، صوفی محمد اسماعیل، صدقانی، غلام سرور خان صدقانی، عطااللہ خان چنگوانی، ارشد خان گجر، رانا طارق شاہین ، ملک عبدالرشید جڑھ، منظور خان سکھانی، حاجی فدا حسین خان چانڈیہ حاجی اللہ ڈتہ خان چانڈیہ ، غلام حسین خان ہبتانی ،خادم حسین ڈھولن، عباس خان سہرانی ، عبدالعزیز خان لغاری، موسیٰ خان،خادم حسین خان ، اللہ ڈیوایاخان لغاری، ملک ممدا، ملک کالو، اللہ رکھایا، ملک نبی بخش ، ملک مرید حسین گشکوری، غلام محمد خان سکھانی، حاجی اللہ ڈیوایا ڈھڈی، ملک خادم حسین گگوانی، فداحسین چانڈیہ اللہ ڈتہ خان چانڈیہ بھی موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...