نقیب اللہ قتل کیس،مرکزی ملزم راؤ انوار کی درخواست ضمانت منظور

نقیب اللہ قتل کیس،مرکزی ملزم راؤ انوار کی درخواست ضمانت منظور

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ، آئی این پی )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے معطل ایس ایس پی راؤ انوار کی درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد 5 جولائی کو فیصلہ (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

محفوظ کیا تھا۔ملزم راؤ انوار کی درخواست ضمانت پر انہیں 10 لاکھ روپے زرضمانت مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ان کے علاوہ دیگر 4 ملزمان کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی ہے جس پر ابھی وکلا کے دلائل چل رہے ہیں اور عدالت اس حوالے سے آنے والے دنوں میں فیصلہ کرے گی۔بعد ازاں عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی کردی جب کہ دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت 16 جولائی کو ہوگی۔درخواست ضمانت منظور ہونے کے بعد عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے راؤ انوار نے کہاکہ اللہ کا شکر گزار ہوں ضمانت مل گئی، آج ثابت ہو گیا کہ بے قصور ہوں، مجھے بد نیتی کی بنیاد پرمقدمے میں ڈالا گیا جس میں اٹھانے والوں کا ذکر ہے نہ مارنے والوں کا۔99 گواہوں میں سے کسی نے میرا نام نہیں لیا، کیس خراب کیا گیا ہے اصل ملزمان بھی بچ جائیں گے ،معطل پولیس افسر کا کہنا تھاکہ میرے ساتھ بھی ویہ کیا گیا جیسا مرتضیٰ بھٹو کیس میں ایک شخص کو پھنسانے کے لیے کیا گیا، استغاثہ یہ معلوم نہیں کرسکا کہ نقیب اللہ کوکب گرفتار کیا گیا۔راؤ انوار نے کہاکہ وقت آنے پر سب بتاؤں گا کس نے مجھے پھنسایا۔

راؤانوار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...