شجاع آباد: قومی‘ صوبائی امیدواروں کا غیرفطری اتحاد‘ ووٹر کا شخصیات کو ووٹ دینے کا فیصلہ

شجاع آباد: قومی‘ صوبائی امیدواروں کا غیرفطری اتحاد‘ ووٹر کا شخصیات کو ووٹ ...

شجاع آباد(نمائندہ خصوصی )حلقہ این اے 158عام انتخابات مسلم لیگ (ن) کے سید جاوید علی شاہ اور رانا اعجاز احمد نون کا سیاسی حالات کی وجہ سے غیر فطری اتحاد سے ووٹر (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

خاموش دکھائی دے رہا ہے تحریک انصاف کے محمد ابراہیم خان اور رانا سہیل احمد نون کی آپس کی ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث حلقہ کی عوام کا پارٹی ووٹ کم اور شخصیات کو ووٹ دینے کا عندیہ دے رہے ہیں تجزیہ نگاروں کے مطابق اس مرتبہ ووٹر اپنی مرضی سے امیدواروں کی پسند نا پسند کا فیصلہ کر کے ہی ووٹ کاسٹ کریں گے ایسی سیاسی صورتحال میں جو ووٹر سید جاوید علی شاہ کو ووٹ دے رہا ہے وہ رانا اعجاز نون کو نہیں دے رہا جو رانا اعجاز نون کو دے رہا ہے وہ این اے کا ووٹ سید جاوید علی شاہ کو نہیں یا تو تحریک انصاف کے ابراہیم خان یا سید یوسف رضا گیلانی کی طرف عندیہ دیتا دکھائی دے رہا ہے جو ووٹر سید یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینا چاہتا ہے وہ نواب خرم فرید خاکوانی کو نہیں دینا چاہتا جس کی وجہ سے امیدوارن خاصے پریشان دکھائی دیتے ہیں ایسی صورتحال میں حلقہ این اے اور صوبائی حلقہ کا رزلٹ کچھ بھی نکل سکتا ہے امیدوران کا سیاسی اتار چڑھاؤ جاری ہے تمام سیاسی پارٹیوں کے امیدوارا ن اپنی اپنی جیت کے دعویدار ہیں ہار جیت کا فیصلہ حلقہ کی عوام نے کرنا ہے کہ جیت کس کا مقدر بنتی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...