ختم نبوتؐ میرے ایمان کا حصہ ، مخالفین عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ،رانا ثنا ء اللہ

ختم نبوتؐ میرے ایمان کا حصہ ، مخالفین عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ،رانا ثنا ء ...

فیصل آباد(آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق صوبائی وزیر قانون پنجاب امیدوار این اے 106اور پی پی 113 ر انا ثناء اللہ نے کہا ہے میں مکمل ختم نبوتؐ پر یقین رکھتا ہوں(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

اور میرے ایمان کا حصہ ہے کہ حضرت محمدؐ اللہ کے آخری نبی ہیں جو اس کو نہیں مانتا وہ دائر اسلا م سے خارج ہے جبکہ جولوگو ں اس کی آڑ میں عوام کو گمرہ اور سیاست کررہے ہیں انہیں دنیا اور آخرت میں حساب دینا ہوگا،میں ایک سیا سی کارکن ہو ں اور جمہوریت کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں، مخالف ایک لوٹا کھڑا ہے جس نے ہر دور میں پارٹی تبدیلی کی ہے لیکن اب عوام لو ٹو ں کو ووٹ نہیں دینگے ، قاسم سیالوی نے خود کہا ہمیں ایجنسیا ں استعمال کررہی تھیں اور آج وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا رہا ہے ، آج سے پانچ سال پہلے ملک کا بڑا مسئلہ دہشتگردی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ تھا ، نواز شریف کو ملک سے اندھیرے دور، دہشت گردی ختم ،معیشت کو بہتر کر نے اور سب سے بڑھ کر سی پیک لانے کی سزا دی جارہی ہے، 13جولائی کو نواز شریف اور مریم نواز کا شانداد استقبال ہو گا ،مسلم لیگ ن نے عوام کی خدمت کی ہے،میرا صوبائی حلقہ ترقی کے لہٰذا سے مثالی حلقہ ہے ۔گزشتہ روز این اے 106میں جلسہ عام اور اجمیر شریف کے گدی نشین حاجی غلام محمد چشتیہ صابریہ کی جانب سے ہزاروں مریدین کے ہمراہ انکی حمایت کرنے کے اعلان کے موقع پر خطاب میں انکا مزید کہنا تھاملک میں 70سال میں اتنی ترقی نہیں ہوئی جتنی گزشتہ 5سال میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے کی۔

رانا ثناء

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...