ہارون آباد ، پی ٹی آئی کی وکٹ گر گئی‘ عثمان واہلہ کا شوکت محمود بسرا کی حمایت کا اعلان

ہارون آباد ، پی ٹی آئی کی وکٹ گر گئی‘ عثمان واہلہ کا شوکت محمود بسرا کی حمایت ...

ہارون آباد(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل صدر آئی ایس ایف محمد عثمان واہلہ نے ساتھیوں سمیت حلقہ این اے 169سے آزاد امیدوار چوہدری شوکت محمود بسرا (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

اور پی پی 243سے شاہد عمران تیجہ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔محمد عثمان واہلہ اور ان کے ساتھیوں نے نجی ہال میں چوہدری شوکت محمود بسراء اور شاہد عمران تیجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ا ن کی حمایت کا اعلان کیا ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عثمان واہلہ نے کہا پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ضیاء) سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد اپنے امیدوار کھڑے نہیں کئے جس کی وجہ سے ہم نے آزاد امیدوار کو چوہدری شوکت محمودبسراء اور شاہد عمران تیجہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور انشاء اللہ 25جولائی کا دن ہماری فتح کا دن ہو گا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...