ملتان : بس کی رکشہ کو ٹکر 2افراد جاں بحق ، لڑکی کی خودکشی

ملتان : بس کی رکشہ کو ٹکر 2افراد جاں بحق ، لڑکی کی خودکشی

ملتان (وقائع نگار) تیزرفتار بس کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گھریلو حالات سے تنگ لڑکی نے خودکشی کرلی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے انڈر (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

پاس جارہے تھے کہ ایک رکشہ کی بس کے ساتھ ٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار ٹھٹھہ صادق آباد کا بیس سالہ غلاع عباس اور گوجرانوالہ کا رہائشی 23سالہ خالد منظور موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ رکشہ ڈرائیور عمر حیات کو شدید زخمی حالت میں نشتر داخل کروایا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں سردخانہ میں رکھوا دی گئیں۔ پولیس نے رکشہ ڈرائیور اور بس ڈرائیور کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ دریں اثناء تھانہ قطب پور کے علاقے ناگ شاہ چوک کے قریب کی رہائشی سمیرا منظور نے گزشتہ روز گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر کالا پتھر پی کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر منتقل کرنے کے بعد واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتولہ کا گھر میں اکثر لڑائی جھکڑا رہتا تھا۔

حادثہ‘ خودکشی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...