نواز شریف کی احتجاجی سیاست ملک کیلئے نقصان دہ ، لیگ عدالتی فیصلے تسلیم کرے : شاہ محمود

نواز شریف کی احتجاجی سیاست ملک کیلئے نقصان دہ ، لیگ عدالتی فیصلے تسلیم کرے : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام زرداری اور نواز شریف دونوں (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

کی اصلیت جان چکے ہیں ۔ دونوں قومی لٹیرے ہیں۔ عمران خان نواز شریف کو احتساب کی طرف لے گئے ‘ اگلی باری زرداری کی ہے۔ عوام ان دونوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سندھ کے حلقہ این اے 221 کے علاقے چھاچھرومیں بہت بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا بی بی کی پارٹی بی بی کے ساتھ ختم ہوگئی۔ پیپلز پارٹی کو جتنا نقصان زرداری نے پہنچایا اتنا نقصان کسی آمر نے نہیں پہنچایا۔ بی بی کے بعد پارٹی کی یہ پوزیشن ہے کہ پیپلز پارٹی کو ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں مل رہا۔ پنجاب سے پی پی کا صفایا ہوگیا۔ سندھ میں پیپلز پارٹی زوال پذیر ہے ۔ انہوں نے کہا شریف برادران کا ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ انہوں نے جیل جانے کے بجائے این آر او یا ملک سے جلاوطنی اختیار کی۔ انہوں نے کہا نواز شریف کو عدالتوں نے بھر پور صفائی کا موقع فراہم کیا۔ لیکن وہ عدالتو ں میں صفائی پیش نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا نواز شریف کی احتجاجی سیاست ملک کیلئے نقصان دہ ہوگی۔ ن لیگ کو عدالتی فیصلے تسلیم کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف ملکی بقاء کی جنگ لڑرہی ہے۔ تحریک انصاف آئین اور قانون کی بالا دستی چاہتی ہے۔ تحریک انصاف ملک میں ایک نظام لانا چاہتی ہے۔ قوم کو اس بار عمران خان کا ساتھ دینا چاہئے۔ اسی میں ملک اور قوم کی بقاء ہے۔ اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم ۔ سید مظفر علی شاہ ۔ حلیم عادل شیخ اور دیگر شخصیات ان کے ہمراہ تھیں۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی اور گرینڈ ڈیمو کریکٹ الائنس کے رہنما 17 جولائی کو عمر کوٹ میں ایک بہت بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں مخدوم شاہ محمود قریشی عمر کوٹ کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز ملتان پہنچ گئے۔ ملتان میں انہوں نے مصروف دن گزارا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے یونین کونسل 49 میں ملک سجاد رانجھا کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کیا ۔ یونین کونسل52 میں خضرت حیات بلوچ کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یونین کونسل 25 بستی ڈوگراں میں جلسے سے خطاب کیا۔ انہوں نے یونین کونسل 15 گلشن مارکیٹ میں رانا شیر افگن کی سے ملاقات اور راجا عبدالغفار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام یونین کونسل نمبر 21محلہ اعوان پورہ میں کارنر میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدار امیدوار این اے 156مخدوم شاہ محمود قریشی اور پی پی 216سے امیدوار ندیم قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشحال پاکستان نیا پاکستان عمران خان کا خواب ہے۔ عوام کی طاقت سے یہ خواب 25جولائی کو پورا ہونے جارہا ہے۔ ملتان شہر کی عوام نے ہماری قیادت پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ ہم منتقل ہوکر نیا پاکستان بنا کر دکھائیں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذیشان مقبول‘ فیصل مقبول‘ حافظ منظوراحمد‘ شاہد رحمان‘ شیخ تاج محمد‘ مخدوم ظفر شاہ ایڈووکیٹ‘ فضل حسین بھٹہ‘ فیض الرحمان بھہ‘ عاشق حسین‘ خادم حسین‘ فضل حسین بھٹہ‘ فیض الرحمان بھٹہ‘ عاشق حسین بھٹہ‘ خادم حسین‘ اعجاز حسین‘ سجاد حسین و دیگر معززی شریک تھے۔
شاہ محمود