ٍپیپلز پارٹی نے ہمیشہ ووٹر ز کو عزت دی ، تبدیلی ہم لائیں گے : یوسف رضا گیلانی

ٍپیپلز پارٹی نے ہمیشہ ووٹر ز کو عزت دی ، تبدیلی ہم لائیں گے : یوسف رضا گیلانی

ٍ مخدوم رشید (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کی جانب سے امیدوار قومی حلقہ این اے 158 وسابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ

(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

شفاف الیکشن جمہوریت کے تسلسل کیلئے ضروری ہیں ، اس میں کسی بھی صورت تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوٹے والا میں ملک ممتاز چانبھل کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں صرف ووٹ کو نہیں بلکہ ووٹرز کو بھی عزت دی ہے ، اللہ نے ایک مرتبہ پھر موقع دیا تو ایسا نظام لائیں گے کہ پاکستانی قوم کی عزت و تکریم بین الاقوامی سطح پر بھی ہوگی۔ جو صورتحال ن لیگ کے دور میں تھی، پیپلز پارٹی کے دور میں ایسا کبھی نہیں ہوا ۔ 2018ء تبدیلی کا سال ہوگا ، مگر یہ تبدیلی پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی نہیں لا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بلاول یوتھ کے نمائندے ہیں ، اس لئے یوتھ پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑی ہے۔

یوسف رضا گیلانی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...