فائر سیفٹی آلات کے بغیر کسی ڈیلر کو کاروبارکی اجازت نہیں ہونی چاہیے :عرفان کھوکھر

فائر سیفٹی آلات کے بغیر کسی ڈیلر کو کاروبارکی اجازت نہیں ہونی چاہیے :عرفان ...

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) مرکزی چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان ملک محمد عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

ہماری مرکزی تنظیم ملک بھر میں غیر قانونی ری فلنگ کے خلاف ہے اور فائر سیفٹی آلات کے بغیر کسی بھی ڈیلر کو کاروبار کی اجازت نہیں ہو نی چاہئے وہ یہاں ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس میں ایل پی جی ڈیلرز اور سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام فائر سیفٹی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم قریشی ،انسپکٹر محمد عمران ،اور ایل پی جی ڈیلرز کے صدر میاں محمد ایوب ،چیمبر آف کامرس کے صدر بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ ،سابق صدر ذوالفقار علی خان نصوحہ ،سابق سینئر نائب صدر طارق اسماعیل اور دیگر موجود تھے تربیتی ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ آفیسر خالد کریم قریشی اور انسپکٹر محمد عمران نے ڈیرہ غازی خان کے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز میاں محمد ایوب ،محمد نعیم شیخ ،شیخ محمد نسیم ،حاجی عبد الغفار ،محمد عقیل ،محمد علی ،ملک شہزاد سمیت دیگر کو قوانین اور فائر سیفٹی آلات کی موجودگی اور استعمال کے حوالے سے تربیت دی ،چیئر مین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ملک محمد عرفان کھوکھر ،ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس خالد کریم قریشی اور چیمبر آف کامرس کے چیئر مین ذوالفقار علی خان نصوحہ ،سابق سینئر نائب صدر طارق اسماعیل ،صدر ایل پی جی ڈیرہ غازی خان میاں محمد ایوب نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے آخر میں ایل پی جی کے مرکزی صدر عرفان کھوکھر نے ڈیلرز کی بہترین تربیت پر ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس خالد کریم قریشی اور انسپکٹر محمد عمران کو یادگاری شیلڈز پیش کیں ۔

عرفان کھوکھر

Back to Conversion Tool

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...