کامیابی ہو کر عوامی مسائل حل کریں گے : ظہیر علیزئی

کامیابی ہو کر عوامی مسائل حل کریں گے : ظہیر علیزئی

ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور امیدوار پی پی 214ظہیرالدین علیزئی‘ ضلعی جنرل سیکرٹری حسن خان علیزئی نے کہا ہے کہ کامیاب ہوکر عوام کی خدمت کا سفر (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

جاری رکھیں گے۔ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جائیں گے۔ اقتدار میں آکر اپنے قائد عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں گے اور انہیں وازیراعظم بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف اشرف ناصر کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ اور یونین کونسل 3شاداب کالونی‘ یونین کونسل 6عقب عیدگاہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر خالد خان مہمند‘ ابرار خان‘ عتیق بلوچ‘ ظفر بھٹہ‘ سجاد رجوانہ‘ حسنین بھٹی‘ سہیل عاربی‘ اقبال چوچکزئی‘ لطیف بلوچ‘ حسن جاوید خان‘ عمیر جنجوعہ‘ محسن بلوچ‘ فہیم خان‘ اقبال کھوکھر‘ شیخ اجمل‘ ملک ناصر‘ ملک آفتاب‘ رانا وقاص جبکہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جاوید گنڈااپور نے برادری سمیت پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار پی پی 214کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر زبیر گنڈاپور اور زبیر حنیف ڈوگر بھی ہمراہ تھے۔

ظہیرالدین علیزئی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...